Advertisement
پاکستان

مولانا فضل الرحمن کا متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں کی مکمل حمایت کااعلان

فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ یہ کہا ہے حکومت صحافیوں کیلئے ضابطہ اخلاق نا بنائیں بلکہ یہ کام انہیں دے دیں، یقین ہے صحافی خود اپنے لئے ضابطہ اخلاق بنائیں تو یہ سب سے بہتر ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 14th 2025, 4:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مولانا فضل الرحمن کا متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف  صحافیوں کی مکمل حمایت کااعلان

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف علی الاعلان صحافیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ پیکا ایکٹ دراصل پھیکا ایکٹ ہے، ہم صحافیوں کے قدم بہ قدم چلیں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ یہ کہا ہے حکومت صحافیوں کیلئے ضابطہ اخلاق نا بنائیں بلکہ یہ کام انہیں دے دیں، یقین ہے صحافی خود اپنے لئے ضابطہ اخلاق بنائیں تو یہ سب سے بہتر ہوگا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق بنانا ہے تو میڈیا سے ہی بنوایا جائے، حکومت میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق بنائے گی تو اپنے مقاصد اس میں رکھے گی، چند ماہ قبل 26 ترمیم کے نام پر شب خون مارا گیا ہم نے شب خون مارنے کا مقابلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے نام پر ایسی ایسی قانون سازی کی جارہی ہے جو آئین کے بھی خلاف ہے ۔ 

جب اپنی باتیں منوا نہیں سکے ہیں تو پی ٹی آئی و جے یو آئی کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، ہم نے باہمی اعتماد سے اپوزیشن کو اکٹھا رکھا ہے اور آگے بڑھ رہے ہیں۔ 

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • ایک دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement