کوارٹر فائنل میں انس علی شاہ نے پاکستان کے لیے پہلا میچ جیتا


پاکستان نے جاپان کو 22 ویں ایشین جونیئر اسکواش ٹیم چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
کوارٹر فائنل میں انس علی شاہ نے پاکستان کے لیے پہلا میچ جیتا، انہوں نے رینشی ماکینو کو 53 منٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں 4-11، 6-11، 11-7 اور 8-11 سے ہرایا۔
تاہم، سخی اللہ خان ترین کو شو تاکاشی کے ہاتھوں 57 منٹ تک جاری رہنے والے سخت مقابلے میں 9-11، 6-11، 11-2، 11-7 اور 8-11 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فیصلہ کن میچ میں عبداللہ نواز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شنساکو کاریازونو کو صرف 30 منٹ میں 7-11، 5-11 اور 10-12 سے شکست دے کر پاکستان کی فتح یقینی بنائی۔
پاکستان کا سیمی فائنل میں مقابلہ کوریا سے ہوگا۔
اس سے قبل پاکستان نے گروپ میچز میں انڈیا ، مکاؤ اور چین کو شکست دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے ناک آوٹ راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی۔

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
- 4 hours ago

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 6 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 5 hours ago

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 2 hours ago
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 6 hours ago

جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ
- an hour ago

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی
- 6 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات
- 5 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 5 hours ago

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی
- 4 hours ago

اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات
- 25 minutes ago

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 40 minutes ago