انسانی اسمگلنگ اور بیرون ملک میں بھیک مانگنے پر 3 سے 10 سال قید ہو گی ، بل سینٹ سےمنظور
پاکستان سے عمرہ زائرین کی آڑ میں بھکاری بیرون ملک جا کر ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں،وفاقی وزیر قانون


اسلام آباد:سینٹ نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام، بیرون ملک بھیک مانگنے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کیلئے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق بلز منظور کر لئے۔
سینیٹ کا اجلاس شیری رحمان کی زیر صدارت ہوا جس میںوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تینوں بلز پیش کئے، جنہیں ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ، کسی رکن نے مخالفت نہیں کی۔
بل پیش کرنے سے قبل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن لے جانے والی کشتیوں کے مسلسل حادثات ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان سے عمرہ زائرین کی آڑ میں بھکاری بیرون ملک جا کر ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بل پیش کرنے کا مقصد ان جرائم میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینا ہے۔
سینیٹ میں پہلا بل تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل 2025 ، دوسرا بل روک تھام ٹریفیکنگ ان پرسنز ترمیمی بل 2025 اور تیسرا ایمیگریشن آرڈنینس 1979 میں مزید ترمیم کا بل کے تحت ان جرائم میں ملوث افراد کو 3 سے 10 سال قید و جرمانے کی سزائیں دی جائیںگی جبکہ بیرون ملک بھیک منگوانے میں ملوث سرغنہ کو سخت سزا ملے گی۔
علاوہ ازاں اجلاس میں، مالیاتی بل اور انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 بھی سینیٹ میں پیش کیا گیا جس پر تجاویز پیر تک طلب کر لی گئیں، فنانس کمیٹی تجاویز پر 10 روز میں رپورٹ پیش کرے گی پھر سفارشات قومی اسمبلی بھجوائی جائیں گی۔
پر امن جلسے کے حوالے سے قرارداد منظور
اس کے علاوہ سینیٹ اجلاس میں پر امن جلسے کے حوالے سے قرارداد بھی منظور کر لی گئی، قرارداد قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے پیش کی جبکہ قرارداد پر تحریک بھی پیش ہوئی جو منظور کی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پر امن جلسہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے، ملک میں کہیں بھی پر امن جلسہ ہو تو اجازت دی جانی چاہیے۔
وزیر قانون نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کو مجبور نہیں کر سکتے، مسودہ آئین اور قانون سے مشروط کیا جائے جبکہ قرارداد کا متن مناسب بنایا جائے جس پر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس پر ہاؤس کی رائے لے لیں۔
جس پر سینیٹر علی ظفر نےردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کو جلسوں کی کوئی پابندی نہیں بلکہ پابندی پی ٹی آئی پر ہے اس لئے قرارداد کا متن تبدیل نہیں ہوگا۔
دیگر بلز پر رپورٹ پیش
سینیٹ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر نے صحافیوں کے تحفظ سے متعلق ترمیمی بل 2022 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی، سروسز ٹربیونلز ایکٹ ترمیمی بل 2024 سے متعلق رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی، کمیٹی رپورٹ رانا محمود الحسن کی جگہ سینیٹر سعدیہ عباسی نے پیش کی،سینیٹ میں کورم کی نشاندہی کی گئی جس پر کورم مکمل نکلا۔

فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آرکا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ
- an hour ago

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا کی دھمکی
- 3 hours ago

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 14 hours ago

بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

آئی سی سی: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹس اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان
- an hour ago

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- 14 hours ago

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی
- 4 hours ago

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کومنہدم کر دیا
- 2 hours ago

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- 14 hours ago

پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت
- 3 hours ago