Advertisement
پاکستان

اسپیئرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 میں پاک فضائیہ کے دستے کی شاندار شرکت

پاکستان ایئر فورس کے طیاروں اور عملے نے ایکسرسائز کے دوران اپنی اعلیٰ آپریشنل صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 15th 2025, 3:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسپیئرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 میں پاک فضائیہ کے دستے کی شاندار شرکت

پاکستان ایئر فورس کا دستہ سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر ہونے والی اسپیئرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 میں کامیاب شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ایکسرسائز میں پاکستان ایئر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں، کومبیٹ پائلٹس، اور ٹیکنیکل گراؤنڈ کریو کے ہمراہ حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کے دوران جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں نے نان سٹاپ پروازیں کیں، جو طیاروں کی لانگ رینج آپریشنل صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ایئر فورس کے طیاروں اور عملے نے ایکسرسائز کے دوران اپنی اعلیٰ آپریشنل صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ، ان طیاروں نے دوران پرواز ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کا بھی کامیاب مظاہرہ کیا۔

Advertisement
Advertisement