اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑا ، فواد کے تھپڑ سے شعیب شاہین گر پڑے
عینی شاہدین کے مطابق تھپڑ لگنے کے بعد شعیب شاہین زمین پر گر گئے اور ان کے بازو پر چوٹ آئی


راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہرسنئیر سیاستدان رہنما فواد چوہدری اورپی ٹی آئی بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا، جس کے دوران فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ جڑ دیا جس سے وہ نیچے زمین پر گر پڑے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر پیش آیا، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جو بعد میں ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق تھپڑ لگنے کے بعد شعیب شاہین زمین پر گر گئے اور ان کے بازو پر چوٹ آئی۔
فواد چودھری نے شعیب شاہین سے کہا تم ایجنسیوں کے ٹاوٹ ہو،جس پرشعیب شاہین نے فواد چودھری سے کہا اپنے کام سے کام رکھو۔
جھگڑے کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں، جس کے بعد موقع پر موجود جیل عملے نے فوری مداخلت کر کے دونوں کو ایک دوسرے سے الگ کیا۔
جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے، جبکہ شعیب شاہین موقع پر ہی موجود رہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری کا اینکر پرسن مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم کے ساتھ جھگڑا ہو چکا ہے۔

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 4 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 7 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 3 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 6 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 8 گھنٹے قبل