Advertisement

لاہور:پولیس کے چھاپے کے دوران منشیات فروش چھت سے کود کر ہلاک

محمد اسلم نےخوف کے مارے چھت سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ تاروں پر گر کر شدید زخمی ہوگیا، پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 15 2025، 6:02 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور:پولیس کے چھاپے کے دوران منشیات فروش چھت سے کود کر ہلاک

لاہور: لاہور میں پولیس چھاپے کے دوران منشیات فروش نےمبینہ گرفتاری سے بچنے کے لیے چھت سے چھلانگ لگا دی،جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران پہلے ملزم کے بھانجے علی رضا کو گرفتار کیا گیا، جس کی نشاندہی پر منشیات فروش اسلم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔ تاہم، پولیس کو دیکھ کر ملزم اسلم نے خوفزدہ ہو کر چھت سے چھلانگ لگا دی۔
ایس پی کینٹ کے مطابق پولیس کو گھر کے باہر دیکھ کر محمد اسلم نےخوف کے مارے چھت سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ تاروں پر گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ 
محمد اسلم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم 50 سے زائد منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ ملزم کا بھانجا علی رضا بھی منشیات فروش اورریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

Advertisement