مارچ فلسطین سالیڈیریٹی کمپین کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا اور 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے لندن میں ہونے والا 24واں بڑا فلسطین حمایت مظاہرہ تھا


ہزاروں افراد نے لندن کے مرکزی علاقے میں فلسطین کے حق میں مارچ کیا، جہاں انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے خلاف احتجاج کیا جس میں انہوں نے امریکہ کو غزہ پر قبضہ کرنے کی تجویز دی تھی۔
ہفتے کو فلسطینی پرچم تھامے اور ”غزہ سے ہاتھ ہٹاؤ“ جیسے نعروں والے پلے کارڈز اٹھا رکھے مظاہرین نے مارچ کا آغاز ویسٹ منسٹر کے وائٹ ہال سے کیا اور اختتام امریکی سفارت خانے نائن ایلمز، جنوب مغربی لندن میں ہوا۔ مظاہرین نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا، ’ٹرمپ کے خلاف کھڑے ہو‘ اور ’مسٹر ٹرمپ، کینیڈا آپ کی 51ویں ریاست نہیں، غزہ آپ کی 52ویں ریاست نہیں‘۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا تھا، جس کے تحت فلسطینیوں کو دوسری جگہ آباد کرنے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم اس میں ان کی واپسی کا کوئی منصوبہ شامل نہیں تھا۔ عالمی سطح پر اس تجویز کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، مظاہرین نے فلسطینی پرچم تھامے امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا اور "قبضہ نہیں، آزادی!"، "غزہ برائے فروخت نہیں"، اور "نسلی صفائی نامنظور" جیسے نعرے لگائے۔
چند دن قبل، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ امریکا غزہ پر قبضہ کر لے گا اور وہاں کے شہریوں کو کسی اور جگہ منتقل کیا جائے گا، جس کے لیے اردن اور مصر سے مذاکرات جاری ہیں۔
یہ بیان سامنے آتے ہی نہ صرف فلسطینی بلکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور عوام نے شدید احتجاج کیا۔ لندن میں ہونے والے اس احتجاجی مارچ کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا ایک بڑا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹرمپ کے منصوبے کو عالمی سطح پر مسترد کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے اور وہاں کی آبادی کو زبردستی ہٹانے کے منصوبے کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 5 hours ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 4 hours ago






