مرنے والے کان کنوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں، کان میں دب جانے والوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے،ریسکیو حکام


بماکو: مغربی افریقی ملک مالی میں سونے کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کان سے غیر قانونی طور پر سونا نکالا جا رہا تھا، مرنے والے کان کنوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں، کان میں دب جانے والوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
مقامی پولیس ذرائع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بعض متاثرین پانی میں جا گرے، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی جس کی پیٹھ پر اس کا بچہ موجود تھا۔
واضح رہے کہ مالی کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ سونا نکالنے والے ممالک میں ہوتا ہے لیکن یہاں سونے کی کانوں کے ارد گرد اکثر لینڈ سلائیڈنگ کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں،اسی ماہ ہونے والے ایک حادثے میں 10 خواتین ہلاک ہو گئی جبکہ پچھلے سال اسی قسم کے حادثات میں 70 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 21 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 21 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago






