یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے برطانوی فوجیوں کو یوکرین میں تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں، سر کیئر اسٹارمر


برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے امن معاہدے کے تحت برطانوی فوجیوں کو یوکرین میں تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین میں دیرپا امن کا قیام ضروری ہے تاکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو مستقبل میں مزید جارحیت سے روکا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانت دینا نہ صرف یوکرین بلکہ پورے یورپ کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی فوجیوں کو دیگر یورپی ممالک کے فوجیوں کے ساتھ یوکرین کے زیر قبضہ اور روس کے زیر قبضہ علاقوں کے درمیان سرحد پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یوکرین کے ساتھ روس کی جنگ کا خاتمہ محض ایک عارضی وقفہ نہیں ہو سکتا، بلکہ یہ یوکرین کے مستقبل کی سلامتی کے لیے مستقل حل کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب برطانوی فوج کے سابق سربراہ لارڈ ڈینٹ نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ برطانوی فوج اس قدر کمزور ہو چکی ہے کہ وہ مستقبل میں یوکرین میں کسی بھی امن مشن کی قیادت نہیں کر سکتی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- a day ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- a day ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 4 hours ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- a day ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 13 minutes ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- a day ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 5 hours ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- an hour ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- a day ago








