Advertisement

ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ،پاکستان سائیکلسٹس نے 6 میڈلز جیت لئے

پاکستان سائیکلسٹس نے دو گولڈ، دو سلور اور دو برانز میڈلز جیت ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں چھٹی پوزیشن حاصل کر لی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 days ago پر Feb 17th 2025, 9:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ،پاکستان سائیکلسٹس نے 6 میڈلز جیت لئے

پاکستان سائیکلسٹس کی ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاچھ میڈلز جیت کر چھٹی پوزیشن حاصل کی، جو کہ ایشین سائیکلنگ ایونٹ میں پاکستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔

پاکستان سائیکلسٹس نے دو گولڈ، دو سلور اور دو برانز میڈلز جیت ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں چھٹی پوزیشن لی جو کہ ایشین سائیکلنگ ایونٹ میں پاکستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ 

تھائی لینڈ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کے علی الیاس جاوید کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی جس نے انفرادی ٹائم ٹرائل (ITT) میں گولڈ اور روڈ ریس (IRR) میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

رابعہ غریب نے روڈ ریس میں سونے اور انفرادی ٹائم ٹرائیلز میں چاندی کا میڈلز جیتا اور زینب راضوان نے انفرادی ٹائم ٹرائیلز اور روڈ ریس کیٹیگریز میں کانسی کے دو تمغے حاصل کیے۔

Advertisement
Advertisement