Advertisement
پاکستان

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

بی این پی مینگل کے محمد قاسم کے استعفی کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 17th 2025, 5:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 8 مارچ کو ہوگی، بی این پی مینگل کے محمد قاسم کے استعفی کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 18 تا 19 فروری جمع ہوں گے،  کاغذات نامدگی کی جانچ پڑتال 22 فروری تک ہوگی۔

الیکشن کمیش نے کہا کہ  امیدواروں کی حتمی فہرست 28 فروری کو جاری ہوگی، پولنگ بلوچستان اسمبلی کے ہال میں ہوگی۔

Advertisement