ایف آئی اے کوہاٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا


فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے کوہاٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کی شناخت حبیب الرحمان اور نوید احمد کے نام سے ہوئی، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں پشت بازار باجوڑ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی سمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔
مذکورہ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14 متاثرین جاں بحق ہوئے، ملزمان نے شہزاد حسین نامی شہری کو یورپ بھجوانے کے لئے 37 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزمان نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متعدد متاثرین سے بھاری رقوم وصول کیں، ملزمان کے دیگر ساتھی واجد علی اور شاہ فیصل اٹلی سے گینگ کو آپریٹ کر رہے تھے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فون برآمد کر لئے گئے، ملزمان کے موبائل فون سے ویڈیوز، تصاویر، میسیجز اور بینک ٹرانزیکشنز بھی ملی ہیں، ملزمان کے زیر استعمال 3 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق لیبیا میں متاثرین کو سیف ہاؤسسز میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا، ملزمان نے بعد ازاں دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوانے کی کوشش کی جو کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کوہاٹ زون کا کہنا ہے کہ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

بالی وڈ اداکارانیل کپور اور فلمساز بونی کپور کی والدہ انتقال کر گئیں
- 13 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ:قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

ڈاکٹر محمد خلیل احمد نے بطور ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب عہدے کا چارج سنبھال لیا
- 14 گھنٹے قبل

سرگودھا یونیورسٹی میں دوسرے سالانہ سی ای او فورم اور مصنوعات کی نمائش کا انعقاد
- 11 گھنٹے قبل

بھارت اگر پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلادیش بھارت پر حملہ کردے، سابق بنگلادیشی جنرل
- 11 گھنٹے قبل

کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز سمیت دیگر اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی
- 11 گھنٹے قبل

واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جدید فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور مؤثر جواب دیا جائے گا، کورکمانڈرز کانفرنس
- 14 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست
- 10 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی امارتی سفیر سے ملاقات، پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا
- 11 گھنٹے قبل

پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو 144 رنز کا ہدف
- 14 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید اضافہ
- 13 گھنٹے قبل