قومی شاہراہوں پر حادثات ن لیگ کی نااہلی ہے،شرجیل میمن کا عظمی بخاری کے بیان پر ردعمل
ول بھٹو نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں فیصلے کیے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی سیاست میں ملک کو نقصان پہنچانا شامل ہے،شرجیل میمن


کراچی:وزیر اطلاعات سندھ، شرجیل انعام میمن نے عظمی بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی شاہراہوں پر حادثات ن لیگ کی نااہلی ہے، وفاق میں سب سے زیادہ حکومت مسلم لیگ ن کی رہی ہے، اگر روڈز مکمل نہیں ہوئے تو یہ ن لیگ کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات جب شعلہ بیانی کرتی ہیں تو یہ سمجھ لیں کہ جواب بھی آئے گا، ہم جھوٹی باتیں نہیں کریں گے، ہم صرف آپ کو سچ بتائیں گے۔
انہوںنےکہا کہ سیہون حادثے پر پنجاب حکومت نے سیاست کرنے کی کوشش کی، وفاق میں سب سے زیادہ حکومت مسلم لیگ ن کی رہی ہے، اگر روڈز مکمل نہیں ہوئے تو یہ ن لیگ کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گورنر کی جانب سے اعتراضات کے باوجود جو بلز واپس کیے گئے تھے، وہ سب جلد منظور کر لیے جائیں گے، کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں عمر میں 5 سال کی رعایت دی جائے گی، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی ایک نئی لہر پیدا ہوئی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں حقیقی مینڈیٹ ہے، عوام نے پیپلز پارٹی کو سراہا ہے۔ آپ کا مینڈیٹ اور آپ کی خدمت سب کو معلوم ہے۔
شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا 9 مئی کا انتشار بانی پی ٹی آئی نے پھیلایا۔ خیبر پختونخوا والے ہم پر تنقید کرنے سے پہلے خود اپنی کارکردگی دیکھیں۔وہاں ڈر اور خوف کا ماحول ہے،5بجے کے بعد خیبر پختون خوا میں کوئی گھر سے نہیں نکلتا۔ آپ کا وزیراعلیٰ عوام کی خدمت چھوڑ کر عمران خان کو نکالنے میں مصروف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آج خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات نے بھی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے خلاف بیان دیا، انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں فیصلے کیے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی سیاست میں ملک کو نقصان پہنچانا شامل ہے، آئی ایم ایف کو کال پی ٹی آئی والوں نے کی، پی ٹی آئی کی ترجیحات میں ملک کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ 15 برس سے خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اگر اتنی اچھی کارکردگی کے پی کے میں ہے تو لوگ ملازمتوں کے لیے سندھ میں کیوں آتے ہیں؟ اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہاں عوام کو ریلیف نہیں ملا۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بلیک میلنگ کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی ن لیگ کا ساتھ شوق میں دیا بلکہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے حق میں غیرمشروط حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ نے ہمیشہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے۔

پہلگام آپریشن : عالمی میڈیا نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

جنوبی ایشیا میں امن کیلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، امریکا
- ایک گھنٹہ قبل

ہم تیار ہیں ! لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف کی للکار پر بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں
- 11 گھنٹے قبل

کوئی بھی مہم جوئی ہوئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
- 14 گھنٹے قبل

علی امین گنڈا پور کا 36 ارب روپے کے مبینہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کا حکم
- 14 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی پر کئی مریضوں کو بغیر علاج واپس آنا پڑ رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
- 14 منٹ قبل

پی آئی اے کا حج آپریشن کا آغاز، پہلی حج پرواز کراچی سے روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی کنگزکی ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست
- 13 گھنٹے قبل

پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو
- 43 منٹ قبل

پی ایس ایل10،قلندرز اورگلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث ڈرا،1،1پوائنٹ مل گیا
- 11 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے ہٹا دیا
- 38 منٹ قبل
امریکا کا ایران سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل