حکومت کی انتھک محنت اور معاشی پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آ گئی ہے،اور آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہو گی،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے،اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے مزید محنت درکار ہے تاہم عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی، ہم نے جب ملک کی باگ دوڑ سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے۔ اور سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا۔ اور اسی نفرت کے کلچر نے ملک کو نقصان پہنچایا،باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی ملک کو ترقی دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی انتھک محنت اور معاشی پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آ گئی ہے،اور آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہو گی، مہنگائی کو کم کرنے میں پوری ٹیم کی کوششیں شامل ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران کو بھی دن رات محنت کرنا ہوگی۔ ملک کی ترقی کے لیے ہر اسٹیک ہولڈر کو خلوص نیت سے کام کرنا ہو گا ۔ فوج ملکی سلامتی کے لیے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- an hour ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 4 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 5 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 4 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago




