کرم میں امدادی سامان کےقافلے پر ایک بار پھر حملہ، شدید فائرنگ،امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار
حملہ آوروں نے 7 مقامات سے فائرنگ کرکے گاڑیوں کو لوٹنا شروع کر دیا، جس پر سکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوابی فائرنگ کی


کرم: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امدادی سامان لے کر جانے والے قافلے پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے، حملہ آوروں نے امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار بھی کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے علاقے اوچت میں حملہ آوروں کی جانب سے 100 گاڑیوں پر مشتمل ٹرکوں کے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے 7 مقامات سے فائرنگ کرکے گاڑیوں کو لوٹنا شروع کر دیا، جس پر سکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوابی فائرنگ کی۔
آخری اطلاعات تک حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، حالات کشیدہ ہونے پر قافلے کو روک لیا گیا۔
خیال رہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے کرم کیلئے روانہ ہوا تھا۔
دوسری جانب ضلع کرم میں متحارب فریقین کے بنکرز کو مسمار کرنے کا عمل بھی جاری ہے،ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک 183 بنکرز گرا دیے گئے ہیں، امن معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع کرم چارخیل میں قافلے پر حملے کی اطلاع پر فورسز کوجوابی کارروائی کے لیے بھیج دیا گیاہے۔
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 19 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 20 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 19 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 17 گھنٹے قبل