اومان میں پاکستانی سفیر کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت
اپنے خطاب سفیر میں نہایت دھیمے اور موثر انداز میں کمیونٹی سے متعلق کافی موضوعات پر روشنی ڈالی

.jpeg&w=3840&q=75)
مسقط:اومان میںنئے تعینات ہونے والے پاکستانی سفیرسید نوید صفدر بخاری کے اعزاز میں میاں محمد منیر اور ٹیم کی جانب سے شاندار محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔
پاکستان کمیونٹی کے سینیئر ممبران کے زیر اہتمام شاطی القرم مسقط کے ھوٹل کراؤن پلازہ میں سفیر پاکستان عزت مآب سید نوید صفدر بخاری کے اعزاز میں شاندار عشائیہ اور ان کو عمان میں خوش آمدید کہنے کے لیے باوقار محفل کا اہتمام کیا گیا۔
اس شاندار محفل کا اہتمام پاکستان کمیونٹی کے سینیئر ممبران جن میں میاں محمد منیر اور ان کی ٹیم ممبرز نے کیا،اس محفل میں مسقط، برکاء، مصن، صحار ،صلالہ اور عمان ے دیگر شہروں سے کثیر تعداد میں مختلف طبقہء فکر سے تعلق رکھنے والے کاروباری، نوکری پیشہ، ڈاکٹر، انجینیر، پروفیسر اور جید پاکستانی اور عمانی حضرات نے شرکت کی جن میں چوہدری اشرف،میاں محمد ریاض، یاسین بھٹی، حاجی عبدالحمید آدم ، اقبال جعفر، ندیم عظیمی،پاکستان سوشل کلب ایڈہاک کمیٹی کے ہیڈ جناب حارث، ریاست بلوچ، شکیل معروف بھٹہ، اخمت حیات راجہ، ڈاکٹر برنی ،محمدطاہر ، محمد صادق، افضال احمد ،محمد فریاد ، ارشد علی خان اور سجاد شیخ قابل ذکر ھیں۔
تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران جن میں کمرشل اتاشی حافظ عبدالمنان بیگ ، ویزا کونسلر سلمان طارق، ڈپٹی ھیڈ آف مشن بلال، کمرشل اتاشی عشرت حسین،کونسلر لیاقت علی ،پاسپورٹ ڈیارٹمنٹ کے انچارج عامر صفدر نے شرکت فرمائی۔
اسٹیج کمیٹی ہیڈ کی ذمہ داری ناصر معروف نے نبھائی اور تقریب کی نظامت کے فرائض عذرا علیم، عابد مغل اور مقبول احمد شیخ نے سنبھالے۔
اس محفل کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عزت مآب سید نوید صفدر بخاری اور مہمان اعزاز الشیخ سید فیاض علی شاہ، الشیخ نجیب بن صالح بن محمد الزدجالي جو کہ مجلس شوری میں مطرح کے رکن ہیں، محمد بن ابراہیم البلوشي جو مجلس شوری میں العامرات کے رکن ہیں اور ردینہ بنت عامر الحجری جو کہ ڈائریکٹر سعیدیہ اسکول میوزیم مسقط اور عمان، بحرین فرینڈشب سوسائٹی کی صدر بھی ہیں۔
محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد عمان اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے اگلے مرحلے میں عذرا علیم کو مہمانان گرامی قدر کو خوش آمدید کہنے کے لئے مدعو کیا گیا اس کے بعد کلیم اختر کو دعوت کی گئی جنہوں نے اسکرین پریزینٹیشن کے ذریعے میاں محمد منیر اور ان کی ٹیم جن میں خاص کر شبیر احمد ندیم، چوہدری عباس، کاشف زعیم ،ناصر معروف، چوہدری اصغر ،ڈاکٹر شارف عطاء اللہ، کلیم اختر، عمران اقبال، چوہدری اشرف،عابد مغل،رحمان گلو ،محمد رضوان امتیاز کھوکھر شامل ہیں۔
پاکستان سوشل کلب کے زیر اہتمام گذشتہ سالوں میں کمیونٹی کے لئے جو خدمات ھیں انہیں نہایت مؤثر اور متاثر کن انداز میں پیش کیا گیا. اس کے بعد مسقط کے مشہور و معروف قانون داں اور مختلف حیثیتوں میں ممتاز شخصيت کے حامل ارشد علی خان کو اظہارِ رائے کے لئے مدعو کیا گیا جنہوں نے پاکستان اسکول مسقط، پاکستان سوشل کلب اور عمان کی مختصر تاریخ بیان کی جسے بے حد سراھا گیا، اس کے بعد سفیر پاکستان عزت مآب سید نوید صفدر بخاری کو انتہائی عزت و احترام سے خطاب کی دعوت دی گئی۔
سفیر محترم نے اپنے خطاب میں نہایت دھیمے اور موثر انداز میں کمیونٹی سے متعلق کافی موضوعات پر روشنی ڈالی جن میں سوشل کلب جو کہ عرصہ دراز سے معطل ھے کے جلد کھلنے کی نوید بھی سنائی۔
پروگرام کے آخری مرحلے میں شبیر احمد ندیم نے تمام مہمانان ذی وقار کا شکریہ ادا کیا ۔اس کے بعد کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی اور مہمان خصوصی و مہمانانِ اعزاز کو شیلڈز تقسیم کی گئیں. اب حسب روایت فوٹو سیشن کی باری تھی اور آخر میں مہمانانِ گرامی قدر کو دعوتِ طعام دی گئی۔

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 9 hours ago

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 15 hours ago

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 9 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 10 hours ago

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 10 hours ago

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 13 hours ago

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 14 hours ago

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 9 hours ago

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 12 hours ago

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 9 hours ago

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 9 hours ago
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 14 hours ago