جی این این سوشل

تجارت

بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نےگھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹیرف کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر لاگو ہوگا۔
ٹیرف کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر لاگو ہوگا۔

 

نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی دی جانے والی منظوری کا اطلاق اکتوبر 2021 سے لاگو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد حکومت کا طلبا کیلئے نیا اعلان

 

اس ضمن میں نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈسکوز نے نیپرا کو سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دی تھیں ۔ نیپرا نے ملنے والی ڈسکوز کی درخواستوں پر مالی سال 2020 -21 کی پہلی اور دوسری سہہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی منظوری دے دی  ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : عید 20 جولائی کو ہوگی ، چھ چھٹیاں ملیں گے

 

نیپرا نے گھریلو صارفین کے لیے 8 پیسے اور کمرشل صارفین کے لیے 11پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے ۔

اس ٹیرف کی ایڈ جسٹمنٹ ایک سال تک لاگو رہے گی ۔ نیپرا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے  کہ ٹیرف کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر لاگو ہوگا۔

تجارت

سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی

 عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔


 سونا 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی، 10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے کا ہوگیا۔


 عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔  

خیال رہے کہ گزشتہ روز  سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا تھا،600روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا2لاکھ 75ہز ا ر 500 روپے پرپہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزاراکرم باری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار اکرم باری اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔ عدالت نے آج صبح دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

درخواست گزاراکمل خان باری نے سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزاراکرم باری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار اکرم باری اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزاراکرم باری کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ 2016 ترمیم ہوئی، اس کے بعد ریٹائرڈ افسرتعینات ہوا، وہ اس لیے کہ ریٹائرڈ افسر کسی کے ماتحت نہیں ہوتا، چیف الیکشن کمشنر حاضرسروس ملازم ہیں۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سکندرسلطان راجہ جب تعینات ہوئے تب حاضر سروس بیوروکریٹ تھے، سپریم کورٹ فیصلہ کے مطابق سینئر سول سرونٹ کو تعینات نہیں کیا جاسکتا، گریڈ22 کے ریٹائرڈ افسران کو تعینات کیا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ کا موجودہ یا سابق جج بھی تعینات ہو سکتا تھا۔

وکیل درخواست گزارنے جواب دیا کہ مجھے وقت دے دیں، میں بریف کردوں گا۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن کے وکیل بغیر نوٹس روسٹرم پر آ گئے اورعدالت سے کہا کہ میرے پاس چیف الیکشن کمشنربننے سے قبل ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس میں کچھ لگایا آپ نے کیا؟ آپ کو کیسے معلوم ہواکہ ایسا ہی ہوا، وکیل درخواست گزارنے جواب دیا کہ یہ ان کی ویب سائیٹ پرہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ مجھے مطمئن کریں، کچھ ثابت کریں، سیٹی کی آوازآئے گی تو میں آگے بھی اطلاع دوں گا نا۔

وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ 24 جنوری 2020 کو چیف الیکشن کمشنر بنایاگیا وہ نومبر 2019 ریٹائرڈ ہوچکے تھے، اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ دیکھ لیں وہ تو ریٹائر ہو چکے تھے، اوکے شکریہ، اس کو دیکھ لیتے ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بلایا ہی نہیں اورنہ نوٹس ہوئے ابھی، لگتا ہے آپ کو بہت جلدی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ، غیرملکی سربراہان کی موجودگی میں احتجاج مناسب نہیں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیرملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ، غیرملکی سربراہان کی موجودگی میں احتجاج مناسب نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کی جانب سے کل اسلام آباد میں احتجاج کی کال کا دوٹوک جواب دے دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کل احتجاج کی کال دی گئی ہے جب کہ ملائیشین وزیراعظم پاکستان کے دورے پر ہیں اور چینی صدر بھی پاکستان آرہے ہیں، کل سعودی عرب کا وفد بھی پاکستان آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، ملائیشین وزیراعظم کی سیکیورٹی میں کمی نہیں آنے دیں گے، غیرملکی سربراہان کی موجودگی میں احتجاج مناسب نہیں، کسی قسم کی نرمی کی کوئی سوچ نہیں اور اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی کسی کو اجازت نہیں۔

وزیرداخلہ کہتے ہیں کہ اگر کسی نے کوئی دھاوا بولا تو کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، وزیراعلیٰ کے پی کو اسلام آباد آنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ کسی نے ایسا کیا تو کسی نرمی کی توقع نہ رکھے، ہم نے تیاری کر رکھی ہے بعد میں کوئی شکوہ نہ کرے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیرملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، پیش گی اجازت کے ساتھ جلسہ کریں لیکن احتجاج کی ہرگزاجازت نہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll