جی این این سوشل

دنیا

عید 20 جولائی کو ہوگی ، چھ چھٹیاں ملیں گے

دبئی : متحدہ عرب امارات میں عیدالااضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی ، یواے ای میں عید کی 6 چھٹیاں ہوں گی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

20 جولائی کو عید ہونے پر اماراتی شہریوں کی 6 چھٹیاں ہوں گی
20 جولائی کو عید ہونے پر اماراتی شہریوں کی 6 چھٹیاں ہوں گی

اماراتی اخبار خیلج ٹائمز کے مطابق محکمہ اسلامی اموار کا کہناہے کہ یوم عرفات ممکنہ طور پر 19جولائی بروز پیر ہوگا جبکہ عیدالاضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں :گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد حکومت کا طلبا کیلئے نیا اعلان

 

20 جولائی کو عید ہونے پر اماراتی شہریوں کی 6 چھٹیاں ہوں گی ، 19 سے 22 جولائی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ 23 اور 24 جولائی ہفتہ وار چھٹی ہے ، دوسری طرف پاکستان میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ ہونے کے امکان ہے ۔

دنیا

ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات

دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی  اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات کی ہے۔

امریکی میڈیا نے دو ایرانی حکام کے حوالے سے ایلون مسک اور امیر سعید ایراوانی کی درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ایک گھنٹہ طویل یہ ملاقات نیویارک میں ایک خفیہ مقام پر ہوئی، ملاقات سے متعلق اقوام متحدہ میں بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے نمائندوں کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات کی درخواست ایلون مسک نے کی تھی جبکہ جگہ کا انتخاب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کیا۔ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ سفیر ایراوانی نے ایلون مسک پر زور دیا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ سے کہیں کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے اور دعوت دی کہ وہ اپنے کچھ بزنس  تہران لائیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے مستقل مندوب کی ایلون مسک سے ملاقات کی تردید کردی ہے تاہم ایلون مسک کی ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کےدوران کہا تھا کہ وہ جنگیں ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون شیئنگ نے کہا کہ وہ ایسی نجی میٹنگز پر تبصرہ نہیں کریں گے جو ہوئی ہوں یا نہ ہوئی ہوں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس پیر کی شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق  برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔

دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll