Advertisement

سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن ، 30 خوارج جہنم واصل

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج کے خاتمے کیلئے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Feb 18th 2025, 9:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کا  جنوبی وزیرستان میں آپریشن  ،  30 خوارج جہنم واصل

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 30 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 30 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز ملک سے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج کے خاتمے کیلئے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement