کور کمانڈر نے ڈائر یکٹر جنرل ائیر پورٹس سیکیورٹی فورس، میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا۔


کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے 52 ویں بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس اور 32 ویں آفیسر بنیادی ایویشن سیکورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔
ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب اے ایس ایف اکیڈمی کراچی میں منعقد ہوئی۔
دورانِ ٹریننگ ریکروٹس کو نہ صرف ایوی ایشن سیکیورٹی کے جدید طریقہ ہائے کار کی تربیت دی گئی بلکہ جسمانی لحاظ سے سخت اور کٹھن مراحل سے گزارہ گیا تاکہ وہ کسی بھی مشکل صورتِ حال سے نبرد آزما ہوسکیں ۔
تقریب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل محمد اویس دستگیر ہلالِ امیتاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انکی آمد پر پریڈ کی جانب سے جنرل سلامی پیش کی گئی۔
تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر نے ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی جانب سے ملکی ہوائی اڈوں کی فول پروف سیکیورٹی اور امن وامان کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کو بھر پور سراہا، اور ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیشں کیا۔
کور کمانڈر نے ڈائر یکٹر جنرل ائیر پورٹس سیکیورٹی فورس، میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا۔
کور کمانڈر نے اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیز کو انعامات اور میڈلیز دئیے

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 11 hours ago

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 14 hours ago

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 12 hours ago

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 8 hours ago

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 10 hours ago

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 14 hours ago

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 13 hours ago

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 hours ago
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 9 hours ago

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 13 hours ago

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 10 hours ago

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 11 hours ago












