جی این این سوشل

پاکستان

موڈرنا ویکسین صرف مخصوص افراد کو لگائی جائے گی : اسد عمر

اسلام آباد :وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر اسد عمر کا کہنا ہے کہ موڈرنا ویکسین بیرون ممالک تعلیم اورورک ویزہ پر جانے والے افراد کو لگائی جائے گی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موڈرنا ویکیسن صرف  مخصوص افراد کو  لگائی جائے گی : اسد عمر
موڈرنا ویکیسن صرف مخصوص افراد کو لگائی جائے گی : اسد عمر

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک پیغام میں وفاقی وزیر  اسد عمر  نے کہاکہ امریکا کی جانب سے پاکستا ن کو 25لاکھ موڈرنا ویکسین موصول ہوئی ہیں جو کہ مخصوص لوگوں کے لئے دستیاب ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ موڈرنا ویکسین بیرون ممالک تعلیم اور کام کے لیے جانے والے ان  افراد کو لگائی جائے گی  جہاں صرف یہ مخصوص ویکسین قبول کی جارہی ہے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس  کے خلاف جنگ میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کردار قابل  ستائش ہے۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ امدادی خوراکیں  پاکستان پہنچی ہیں ۔

 29 جون 2021کو صدر جوبائیڈن نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کی کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، وائٹ ہاؤس سے جاری پریس بیان کے مطابق امریکا دنیا بھر سے کورونا کے خاتمے کے لیے کی گئی کاوشوں کی قیادت کر رہا ہے جس کے تحت پاکستان کے علاوہ جنوبی امریکی ملک پیرو کو 20 لاکھ فائزر اور وسطی امریکی ملک ہنڈراس کو 15 لاکھ موڈرنا ویکسین کی خوراکیں بھیجی جائیں گی جب کہ مزید ممالک کو بھی وبا سے تحفظ کے لیے مزید ویکسین کی فراہمی جاری ہے۔

امریکی دوا ساز کمپنی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موڈرنا کی کووڈ ویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے وبائی کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ متعدی اقسام کے خلاف بھی کام کرتی ہے۔کورونا وائرس کی نئی اور متعدی اقسام پر لیبارٹری میں کیے جانے والے تجزیوں اور تجربوں سے بھی بات سامنے آئی ہے کہ موڈرنا ویکسین میں موجود کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز نئی اقسام کو پہچان سکتی ہیں اور ان کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت انسداد کورونا کی چینی ویکسین کے علاوہ ایسٹرازینیکا ، ، کینسینو  اور فائزر بھی استعمال کی جارہی ہے۔  ملک بھر  میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا ۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید34فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار379ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ61ہزار085ہوگئی ہے ۔

پاکستان

ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کے لیے ن لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کے لیے ن لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں، ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ن لیگ فاشزم اور جبر کی علامت بن چکی ہے

اسلام آباد میں ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ن لیگ فاشزم اور جبر کی علامت بن چکی ہے، تشدد کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں، ہمارے پر امن احتجاج پر تشدد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، گزشتہ روز بھی بدنام زمانہ پنجاب پولیس کی جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے آئینی حدود میں رہیں ورنہ ان کے خلاف قانونی طور پر آخری حد تک جائیں گے، پر امن لوگوں کو کمزور نہ سمجھا جائے ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، قوم بخوبی جانتے ہیں کہ پنجاب پولیس اور ن لیگ کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمارے پر امن احتجاج کو کچھ اور رنگ دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، ہم کاغذی شیروں کو جلا کر رکھ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہر صورت وہاں پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا ہم آگے جاتے جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہر صورت وہاں پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہم آج ہر صورت وہاں پہنچیں گے جبکہ پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی

احتجاج کے لیے نکلتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا ہم آگے جاتے جائیں گے، ہم واپس نہیں آئیں گے، سب کو کہتا ہوں ڈی چوک پہنچیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئین کے تحفظ کے لئے کوشش کرتے رہیں گے، حقیقی آزادی کے لئے سب نے نکلنا ہے، آئین کی بحالی اور حقیقی آزادی کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔ 

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی، 

گنڈا پور نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواست گزار کو راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو سکے۔

بعدازاں عدالت نے وزیراعلی خیبرپختوںخوا علی امین گنڈاپور کو 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم اپنا تین روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیاء روانہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم کے پاکستانی عوام اور حکومت کیلئے اچھے الفاظ اور نیک خواہشات کے تہہ دل سے مشکور ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم اپنا تین روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیاء روانہ

اسلام آباد: ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم اپنا تین روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیاء روانہ ہوگئے. 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ کامرس جام کمال خان علیانی نے ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم اور انکے وفد کو نور خان ایئر بیس پر الوداع کیا. 

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم سے پاک ملائیشیاء تعلقات کی مزید مضبوطی پر اتفاق ہوا.

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم کے پاکستانی عوام اور حکومت کیلئے اچھے الفاظ اور نیک خواہشات کے تہہ دل سے مشکور ہیں. 

وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہا کہ  دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ ہوا ، پاکستان سے ملائیشیاء کو پراسیسڈ گوشت، اور چاول کی برآمدات میں اضافہ اور طریقہ کار کو سہل بنایا جائے گا. 

دونوں ممالک کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون اور الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری و تجارت میں اضافے پر بھی اتفاق ہوا. 

دورے کے دوران وزیرِ اعظم ملائیشیاء کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جہاں انہیں شاندار استقبال پیش کیا گیا. 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور وزیرِ اعظم ملائیشیاء داتو سری انور ابراہیم نے نے پاکستان ملائیشیاء بزنس فورم میں بھی شرکت کی. ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم کو صدر پاکستان کی جانب سے نشان پاکستان بھی نوازا گیا.

اپنے 3 روزہ دورے میں ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر انور ابراہیم اسلام آباد پہنچے ۔ ان کی وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ 

ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر انور ابراہیم 4 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہو گئے ۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انورابراہیم 2 اکتوبر کو پاکستان آئے تھے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll