جی این این سوشل

تجارت

خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد: قومی ائیر لائن ( پی آئی اے ) نے خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے فوری پروازیں بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے  قطر ایئر ویز ، ترکش ایئر لائن،امارات ایئر لائن ، اتحاد ایئر ویز ، فلائی دبئی کو نوٹس جاری کیے ہیں
سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے قطر ایئر ویز ، ترکش ایئر لائن،امارات ایئر لائن ، اتحاد ایئر ویز ، فلائی دبئی کو نوٹس جاری کیے ہیں

 

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان  کاکہناہے کہ دوحا سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے چار پروازیں لگادی گئی ہیں جب کہ مزید دو پروازیں بھیجنے ک ابھی پلان بنایا جارہاہے ۔بتایا گیا ہے کہ بحرین کے لیے اضافی گنجائش والے طیارے استعمال کیے جائیں گے ۔ دوسری جانب  سی اے اے نے پاکستان آنیوالی  غیر ملکی ایئرلائنز کی  پروازوں منسوخی کا نوٹس لے کر 5غیر ملکی ایئرلائنز کو نوٹسز جاری کردیے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : اس بار ہوائی اڈے نہیں دیں گے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

 

 سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے  قطر ایئر ویز ، ترکش ایئر لائن،امارات ایئر لائن ، اتحاد ایئر ویز ، فلائی دبئی کو نوٹس جاری کیے ہیں ۔ سی اے اے کے ترجمان کا کہناہے کہ مسافروں کو رہائش، مالی نقصان  کی صورت میں   ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایئر لائنز مسافروں کے لیے جلد از جلد پرواز اور رہائش کی سہولت کو یقینی بنائیں ۔ مسافروں کوٹکٹوں کی رقوم کی واپسی، نقصان  کے ازالے کو معاوضے کی صورت میں یقینی بنایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں :موٹر وے پر سفر کرنے والوں کیلئے نہایت بری خبر

ترجمان کا مزید کہناتھاکہ غیر ملکی ایئر لائنز کو 8 جولائی تک مسافروں کے تمام مسائل حل کرنے کی مہلت دی ہے ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ان ایئر لائنز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔

پاکستان

علی امین گنڈا پور نے راہداری ضمانت کے لئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور نے  راہداری ضمانت کے لئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور جلسے اور راولپنڈی احتجاج کے بعد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں دائر راہداری ضمانت کی درخواست میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے موقف اختیار کیا کہ میرے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلی ہوں۔ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔ راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوسکے۔

درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت سے راہداری ضمانت ملنے کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے ڈی چوک پر احتجاج کے لیے روانہ ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 83 ہزار کا سنگ میل عبور

ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس پہلی بار 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،  83 ہزار کا سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ہوئی ہے، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 83 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں 319 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 83 ہزار 41 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 754 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 721 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

واضح رہےکہ کچھ دنوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہونے لگی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 24 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 40 پیسے تک آگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

دبنگ اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم "کِک "کے سیکوئل کا اعلان

فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سلمان خان کے مداحوں کو اداکار کے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری سُنائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبنگ اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم "کِک "کے سیکوئل کا اعلان

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ‘کِک’ کے سیکوئل کا اعلان ہوگیا۔

فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سلمان خان کے مداحوں کو اداکار کے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری سُنائی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Nadiadwala Grandson (@nadiadwalagrandson)

ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر سلمان خان کی شاندار تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔ پروڈیوسر نے اپنی پوسٹ میں سلمان خان کی فلم ‘کِک’ کے سیکوئل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک زبردست ‘کِک 2′ فوٹو شوٹ تھا۔

بھارتی پروڈیوسر نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ فلم ‘کِک 2′ میں سلمان خان کے ساتھ کونسی اداکارہ ہوں گی اور اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا۔

دوسری جانب ان دنوں سلمان خان نے اپنی اگلی فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، یہ فلم اگلے سال 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ ساجد ناڈیاڈوالا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘کِک’ سال 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، یہ 200 کروڑ روپے تک پہنچنے والی سلمان کی پہلی فلم بنی تھی اور 2014 کی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll