دارالحکومت بیروت سمیت لبنان بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے


اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہو گی، اس سلسلے میں دارالحکومت بیروت سمیت لبنان بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسن نصراللہ کی تدفین کے باعث حکومت نے فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے دستے تعینات کر دیئے ہیں جبکہ بیروت ایئرپورٹ روڈ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ کی تدفین سے قبل بغداد سے بیروت کی پروازوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے ہیں، نمازِ جنازہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔
شہید حسن نصر اللّٰہ کی تدفین میں ایران، عراق اور یمن کے اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے جبکہ ایران میں بھی حسن نصر اللّٰہ اور ہاشم صفی الدین کی یاد میں تقریبات ہوں گی۔
عرب میڈیا کے مطابق حسن نصراللہ کی نماز جنازہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے ادا کی جائے گی جبکہ ان کے جسد خاکی کو بیروت میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا، حسن نصر اللہ کے ساتھ ہی ان کے جانشین شہید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر 2024 کو تنظیم کے زیر زمین ہیڈ کوارٹر پر بمباری کرکے اسرائیلی فوج نے شہید کیا تھا،حسن نصر اللہ کی جگہ حزب اللہ کی قیادت ہاشم صفی الدین نے سنبھالی تاہم انہیں بھی اگلے ہی ماہ اکتوبر 2024 کو شہید کردیا گیا تھا۔
حزب اللہ کے ان دونوں رہنماؤں کو مخصوص افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد نامعوم مقام پر امانتاً سپرد خاک کیا گیا تھا۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ،بھارت کو جیت کے لیے242 رنز کا ہدف
- 21 منٹ قبل

اسلام آباد میں نیب افسر پراسرار طور پر جاں بحق،گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں شہریوں کی سہولت کے لیے حکومت نے مفت ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا، شوبز شخصیات کی قومی ٹیم کیلئے دعائیں اور نیک تمنائیں
- 4 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ:خوشیوں والا گھر ماتم میں بدل گیا،ولیمے کے دن حرکت قلب بند ہونے سے دلہا جاں بحق
- 39 منٹ قبل

ملک میں قائم دھونس، دھاندلی اور فریب کے نظام کو زمین بوس کرنا ہے، سلمان اکرم راجہ
- 4 گھنٹے قبل

جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے ،صوبائی وزیر طلاعات عظمیٰ بخاری
- ایک گھنٹہ قبل

دہشت گرد برے لوگ ہیں اب انہیں جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے،عطا تارڑ
- 2 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پاک افغان فورسز میں کشیدگی کے باعث طورخم سرحد دوسرے روز بھی بند
- ایک گھنٹہ قبل

برازیل میں خوفناک بس حادثہ، 12 طلباء ہلاک،متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی این سی اے لاہور کے طلبا اور اساتذہ سے خصوصی نشست
- 4 گھنٹے قبل

رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نےکھانے پینے کی اشیاء مہنگی کر دیں
- 4 گھنٹے قبل