مصطفیٰ عامر کی نمازِ جنازہ آج خیابانِ محافظ ڈی ایچ اے کراچی میں ادا کی جائے گی
کراچی میں گزشتہ ماہ اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامرکی لاش ایک ماہ بعد عدالتی حکم پر قبر کشائی کے بعد نکالی گئی ہے


کراچی میں گزشتہ ماہ اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی نمازِ جنازہ آج عصر کے بعد مسجد علی، خیابانِ محافظ ڈی ایچ اے میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کے والدین وجیہہ عامر اور مجتبیٰ عامر نے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے، جبکہ خواتین کے لیے فاتحہ خوانی عصر اور مغرب کے درمیان مرحوم کی رہائش گاہ پر ہوگی۔
مقتول مصطفٰی عامر کی لاش ایک ماہ بعد عدالتی حکم پر قبر کشائی کے بعد نکالی گئی ہے، جو ناقابل شناخت ہے۔ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو زندہ گاڑی کی ڈگی میں بند کرکے گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔ پولیس نے لاش لاوارث قرار دے کر حب میں دفنا دی تھی۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ارمغان نے دورانِ تفتیش مصطفیٰ عامر کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔
تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ پہلے فولڈنگ راڈ سے مصطفیٰ کے ہاتھ اور پاؤں پر وار کیے اور زخمی کرنے کے بعد رائفل سے فائر بھی کیے، تاہم وہ مصطفیٰ کو نہیں لگے بلکہ صرف وارننگ فائر تھے۔ ملزم مصطفیٰ کی گاڑی خود چلا کر خیابان محافظ سے دریجی تک لے کر گیا۔ مصطفیٰ کو نیم بیہوشی کی حالت میں گاڑی سمیت جلایا گیا تھا۔
گرفتار ملزم ارمغان نشہ فروخت کرنے کے ساتھ خود بھی نشہ کرتا تھا اور کال سینٹر چلاتا تھا۔ پولیس نے ارمغان کے گھر سے ایک خاتون کے ڈی این اے کا سراغ لگایا ہے، جو نیو ایئر نائٹ پر ملزم کے تشدد سے زخمی ہوئی تھی۔ پولیس نے لڑکی کا نام زوما بتایا ہے اور اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفتیش کے دوران ملزم ارمغان قریشی کا جعلی شناختی کارڈ بھی پکڑا گیا، جو اس نے ثاقب ولد سلمان علی کے نام سے بنوا رکھا تھا۔
پولیس نے ملزم ارمغان کی نشاندہی پر مزید شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور کیس کی تحقیقات مزید آگے بڑھ رہی ہیں۔ اس دوران کراچی کی ایلیٹ کلاس میں منشیات کے استعمال اور کاروبار کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
آج کے ملین مارچ نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران سوئے ہوئے ہیں ، امیر جماعت اسلامی
- 8 گھنٹے قبل
مریدکے : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ، 13 سالہ طالبعلم زخمی
- 11 گھنٹے قبل

رانا ثناء اللہ کا شرجیل انعام سے رابطہ،نہروں کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی فروخت و فروخت، حیران کن انکشاف
- 12 گھنٹے قبل

واٹس ایپ میں صارفین کے لیےایک بہترین فیچر متعارف کرا دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل

صدرمملکت کی جانب سے علامہ اقبال کے یوم وفات پر ایک اہم پیغام جاری
- 7 گھنٹے قبل

کینیا : شیر کے حملے میں 14 سالہ بچی ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوارڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس
- 7 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نے فلسطینی عیسائیوں کو یروشلم میں واقع مقدس چرچ میں داخلے سے روک دیا
- 7 گھنٹے قبل

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ ، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، ملک محمد احمد خان
- 10 گھنٹے قبل

پی ایس ایل:اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کرباؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل