چیمپئنز ٹرافی ، بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے
ممکنہ گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ٹیم کا ہوں گے


چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے میچ پر پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے لیے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیم تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔
ممکنہ گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ٹیم کا ہوں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔
پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع
- 3 گھنٹے قبل

امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ سیز فائر اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈورکی جیل میں ہونے والے ہنگاموں سے 31 افراد ہلاک
- 37 منٹ قبل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
- 12 منٹ قبل

شہباز شریف کی 27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ
- ایک دن قبل

جمعیت علمائے اسلام کا 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- 21 گھنٹے قبل

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی
- 24 منٹ قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی آبو ہوا آج بھی انتہائی مضرِ صحت
- 27 منٹ قبل

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
- ایک دن قبل













.jpg&w=3840&q=75)
