دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں مفاہمت کی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
دورے کے دوران دونوں فریقین کے درمیان تعاون کے کئی شعبوں میں متعدد مفاہمت کی یادداشتوں/معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا جام کمال خان، عبدالعلیم خان، چوہدری سالک حسین، عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی دورے کے دوران وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات ہوگی،جبکہ متعدد شعبوں میں مفاہمت کی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی تبدلی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات استوار ہیں جو باہمی اعتماد، افہام و تفہیم اور دیرینہ باہمی مفید تعاون پر مبنی ہیں۔آذربائیجان پاکستان کے اہم اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے جس کے ساتھ متعدد شعبوں میں مضبوط تعاون استوار ہے۔
توقع ہے کہ وزیر اعظم جمہوریہ آذربائیجان کی ایکسپورٹ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے تعاون سے منعقد ہونے والے بزنس فورم کے دوران ایک کلیدی خطاب بھی کریں گے۔دورے کے دوران وزیر اعظم آذربائیجان کے صدر کے ساتھ آزاد کرائے گئے علاقوں کاراباخ کے خصوصی دورے کے ایک حصے کے طور پر فزولی (کاراباغ) بھی جائیں گے۔
وزیراعظم کا دورہ آذربائیجان کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، وسیع تر اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ ترقی کے لیے شراکت داری کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی ، رجسٹرا ر سپریم کورٹ
- 12 گھنٹے قبل

کانگو : کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 20 سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کی پیش گوئی
- 8 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم کل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کرینگے
- 12 گھنٹے قبل

وہ بالی وڈ اداکار جس کی فلموں نےکمائی میں رنبیر، الو ارجن کو پیچھے چھوڑدیا
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نا کرنے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

فلم ’’سردارجی 3‘‘میں ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کیساتھ کونسا کردار نبھائیں گی؟ ناصر چنیوٹی نے بتادیا
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
- 12 گھنٹے قبل

جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری
- 8 گھنٹے قبل

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پراحتجاجیوں کا حملہ
- 9 گھنٹے قبل

متنازع نہروں کے منصوبے کیخلاف سندھ متحد ہے، پیچھے ہٹنے والے نہیں،مراد علی شاہ
- 13 گھنٹے قبل