پولیس مشکوک شخص کی تلاش میں مصروف ہے، تاہم اب تک کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی

امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے گرین رن میںفائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس افسران ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ورجینیا بیچ پولیس کی ترجمان جوڈی سینڈرز نے ہفتے کی صبح تصدیق کی کہ ایک افسر موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا، جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تا ہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات 11:30 بجے لِن ہیون پارک وے اور وینڈفیلڈ ڈرائیو کے قریب پیش آیا۔
واقعے کے گواہ رینڈی نیش نے بتایا کہ انہوں نے پولیس افسران کو ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کرتے دیکھا۔ انہوں نے مشتبہ شخص کو مزاحمت کرنے سے منع کیا، لیکن اچانک تین گولیاں چلنے کی آواز آئی اور پولیس افسران زمین پر گر گئے، جبکہ مشتبہ شخص فرار ہوگیا۔
ایک اور مقامی شہری ٹائلر لین نے کہا کہ فائرنگ کے بعد پولیس نے ان کے گھر کے عقب میں بڑی تعداد میں اہلکار تعینات کیے اور شہریوں کو کھڑکیوں سے دور رہنے کی ہدایت دی۔
دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،پولیس مشکوک شخص کی تلاش میں مصروف ہے، تاہم اب تک کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔

پاک فوج ’’کردار، حوصلہ اور مہارت‘‘ جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، آرمی چیف
- 3 گھنٹے قبل

حسن علی کا بڑا اعزاز،پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے
- 3 گھنٹے قبل

چیچہ وطنی:گندم کا حصہ کم ملنےپر بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

اللہ نے پاکستان کو زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے ،شہبازشریف
- 3 گھنٹے قبل
اسلام آباد،لاہور سمیت ملک کےمختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل

نئی بین الاقوامی فلم ’’امریکن اش‘‘ کے رنگا رنگ پریمیئر شو کا انعقاد،شوبز شخصیات کی بھر پور شرکت
- 39 منٹ قبل
شہباز شریف نے مجھے انصاف مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی
- 2 گھنٹے قبل

غیر منقولہ جائیداد کا کم تخمینہ لگنے والوں کیلئے خوشخبری، بل پنجاب اسمبلی میں پیش
- 26 منٹ قبل

دکی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 خارجی دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات:بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- 20 منٹ قبل

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، حملوں سے مزید 64 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل