ملک میں قائم دھونس، دھاندلی اور فریب کے نظام کو زمین بوس کرنا ہے، سلمان اکرم راجہ
ہم وہ سیاست کررہے ہیں جو قائداعظم اور علامہ اقبال کی سیاست تھی، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے ملک میں اس وقت دھونس، دھاندلی اور فریب کا نظام قائم ہے، ہمیں اس نظام کو ختم کرنا ہو گا۔
کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم وہ سیاست کررہے ہیں جو قائداعظم اور علامہ اقبال کی سیاست تھی، کراچی وہ شہر ہے جس نے پی ٹی آئی کو الیکشن میں 22سیٹیں دیں، کراچی سے پی ٹی آئی کی 22سیٹیں چرائی گئیں، ہم سندھ اور کراچی کے حق کیلئے کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں، ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں ،عوام کو آزادی دلانی ہے، اس وقت دھونس اور فریب کا نظام قائم ہے جس کو زمین بوس کرنا ہے، ہم قائداعظم کے مزار پر آئے ہیں، قائداعظم نے کہا تھا ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہے، پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کوئی اورنہیں ، نہ ہوسکتا ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آج مزارقائد سے اپنے اندر ایک نئی تحریک پیدا کریں گے جو پورے پاکستان میں پھیلے گی، آج جو صورتحال ہے وہ ملکی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی، ہم پوری صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کے ہر شہری کا گلا گھونٹا گیا ہے، ہمارا آئین آزادی اظہاررائے کا حق دیتا ہے، پیکا ایکٹ بدترین مثال ہے ایک بنیادی حق کو جرم بنادیا گیا ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خطوط میں دوٹوک کہا کہ آئین وقانون کے مطابق حدود میں رہا جائے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے خطوط میں این آر او نہیں مانگا۔
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ کراچی کے لوگ ہمیں محبت دے رہے ہیں، کراچی والوں نے ہمیں عام انتخابات میں 22سیٹیں دیں، پورے سندھ سے ہمیں 44سیٹیں ملیں، ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، سندھ اور وفاقی حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، کراچی میں روزانہ شہریوں کے ساتھ لوٹ مار ہورہی ہے، سندھ میں غیر منتخب لوگ بیٹھے ہیں، کراچی پورے پاکستان کو بہت بڑا ریسورس دیتا ہے لیکن کراچی کو کچھ نہیں دیا گیا، پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کے ساتھ ظلم کررہی ہے۔
اسدقیصر نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کوصاف پانی،روزگاراورنہ امن مل رہا ہے، ہم ایسی مہم چلائیں گے کہ آئندہ کوئی الیکشن میں دھاندلی نہ کرسکے، اس وقت ملک کو صحیح معنوں میں عوام کے نمائندوں کے حوالے کیا جائے، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹی رہنماؤں اورکارکنان کو رہا کیا جائے، ہم ان تمام سیاسی پارٹیوں کا اکٹھا کررہے ہیں جو حکومت سے باہر ہیں۔

پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا، شوبز شخصیات کی قومی ٹیم کیلئے دعائیں اور نیک تمنائیں
- 5 گھنٹے قبل

جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے ،صوبائی وزیر طلاعات عظمیٰ بخاری
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں نیب افسر پراسرار طور پر جاں بحق،گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد
- 2 گھنٹے قبل

برازیل میں خوفناک بس حادثہ، 12 طلباء ہلاک،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پاک افغان فورسز میں کشیدگی کے باعث طورخم سرحد دوسرے روز بھی بند
- 2 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ:خوشیوں والا گھر ماتم میں بدل گیا،ولیمے کے دن حرکت قلب بند ہونے سے دلہا جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی این سی اے لاہور کے طلبا اور اساتذہ سے خصوصی نشست
- 5 گھنٹے قبل

رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نےکھانے پینے کی اشیاء مہنگی کر دیں
- 5 گھنٹے قبل

لبنان: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازجنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 13 منٹ قبل

پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ،بھارت کو جیت کے لیے242 رنز کا ہدف
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں شہریوں کی سہولت کے لیے حکومت نے مفت ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 2 گھنٹے قبل

دہشت گرد برے لوگ ہیں اب انہیں جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے،عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل