اس ملاقات کی وجہ سے پاک فوج کے حوالے کئی شبہات کو دور کرنے میں مدد ملی، طلباء

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے طلبا اور اساتذہ سے خصوصی ملاقات کی جس میں انہوں نے کھلے دل سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اس دوران این سی اے کے طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر سوالات کیے۔
طلبا کا کہنا تھا کہ اس سیشن نے پاک فوج کے حوالے سے ان کے ذہنوں میں موجود کئی شبہات کو دور کرنے میں مدد دی ہے۔
نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلباء نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا موثر تدارک کیا جا سکے۔
پروفیسر شہناز ملہی نے اس موقع پر کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ زلزلہ ہو، کورونا ہو یا کوئی اور قدرتی آفت، پوری قوم سب سے پہلے پاک فوج کی طرف دیکھتی ہے،فوج نے کبھی قوم کو مایوس نہیں کیا۔
این سی اے کے اساتذہ اور طلباء نے اس خصوصی نشست کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل



