پولیس کے مطابق شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے


لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سمن آباد کے علاقے نیو مزنگ میں سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے میں سرونٹ کوارٹر سے گولی لگی لاش برآمد ہوئی، نامعلوم شخص کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیاگیا، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ملزمان کون ہیں جلد ہی ملزمان کو سراغ لگالیا جائے گا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما تحریک انصاف کے ڈیرے سے لاش سرونٹ کوارٹر کے کمرے سے ملی، کوارٹر پولیس اہلکار ارشد نے چند ماہ قبل کرائے پر لیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مقتول کی عمر چالیس سال کے لگ بھگ معلوم ہوتی ہے
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مرنے والے کی شناخت نہیں ہوسکی مگر اس شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔

جاٹ مووی کے تناظر میں سنی دیول اور رندیپ ہودا کے خلاف مقدمہ درج
- an hour ago

امریکی عدالت کا گوگل کا اشتہاری بزنس غیر قانونی اجارہ داری پر مبنی قرار
- 2 hours ago
فیملیز کا تھیٹر میں آنا خوش آئند ہے، معیاری ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، ظفری خان
- 2 hours ago

آزاد کشمیر کے وفد کا سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ
- an hour ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اگلے بجٹ میں کاربن لیوی نافذ کرنے پر اتفاق
- an hour ago

رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافہ
- 2 hours ago
کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ
- 2 hours ago

سپریم کورٹ : عمر چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے کیس کے ساتھ کلب
- 2 hours ago

اسحاق ڈار کی پاکستان کے اقوام متحدہ سابق مستقل مندوب منیر اکرم کی ملاقات
- 2 hours ago

پنجاب حکومت کا فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ
- 2 hours ago

پولیس یونیفارم کی تضحیک کرنے پر ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار
- 16 minutes ago

انسٹا گرام میں دوستوں کے ساتھ ریلز شیئر کرنے کیلئے ایک نیا فیچر "بلینڈ "متعارف
- an hour ago