سابق وزیر اعظم حسینہ واجدحکومت کا تختہ الٹنے والے طالبعلم رہنما نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے تیار
نوجوانوں کی قیادت میں بننے والی یہ جماعت بنگلہ دیش کے سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہے،سیاسی تجزیہ کار


ڈھاکہ: سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والے طلبا لیڈر ناہید السلام نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے’سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمنیشن‘ (ایس اے ڈی) نامی طلبہ گروپ نےملک میںنئی سیاسی جماعت کے قیام کا فیصلہ کیا ہے،
ایس اے ڈی گروپ نے ابتدا میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ایک تحریک شروع کی تھی لیکن جلد ہی یہ ایک وسیع تر عوامی تحریک میں بدل گئی اور اسی ملک گیر خونی احتجاج کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو اگست 2024 میں اقتدار چھوڑ کر انڈیا جانا پڑا۔
حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جوکہ اگست 2024 سے بنگلہ دیش کے عبوری حکمران ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ ناہید اسلام اپنی موجودہ سرکاری عہدے سے مستعفی ہو کر مکمل طور پر نئی جماعت کی قیادت پر توجہ دیں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
دوسری جانب ملک کے عبوری حکمران محمد یونس کا کہنا ہے کہ 2025 کے اختتام تک انتخابات ممکن ہیں اور کئی سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ نوجوانوں کی قیادت میں بننے والی یہ جماعت بنگلہ دیش کے سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہے۔
ڈاکٹر محمد یونس نے واضح کیا ہے کہ انہیں الیکشن میں حصہ لینے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، محمد یونس کے دفتر نے فوری طور پر نئی جماعت کے حوالے سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 14 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 10 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
- 9 گھنٹے قبل

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- 14 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز
- 13 گھنٹے قبل

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 10 گھنٹے قبل

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- 14 گھنٹے قبل

جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
- 12 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل