Advertisement

وسطی نیپال میں 6.1 شدت کا زلزلہ

نیپال حکام کے مطابق شدید زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ابھی تک کسی بڑے نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 28 2025، 4:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وسطی نیپال میں 6.1 شدت کا زلزلہ

وسطی نیپال میں آج صبح 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ کا مرکز باگمتی صوبے کے سندھوپالچوک ضلع میں تھا جبکہ زلزلے کے جھٹکے نیپال کی راجدھانی کھٹمنڈو میں بھی محسوس کئے گئے ۔

نیپال حکام کے مطابق شدید زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ابھی تک کسی بڑے نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے خوف سے لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے تھے تاہم بعد ازاں شہری اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے ابتدائی طور پر زلزلے کا مرکز 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں 27.83 شمالی عرض البلد اور 85.97 مشرقی طول البلد تعین کیا۔

 

Advertisement
Advertisement