چاروں ججزکوایک سال کیلئے ایڈیشنل جج لاہور ہائی کورٹ تعینات کیا گیا


اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے چار ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس کی زیرصدارت ہوا ،جس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے چار ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی گئی جن میں غضنفرعلی خان، طارق باجوہ، عبہر گل، تنویر احمد شیخ شامل ہیں۔چاروں ججزکوایک سال کیلئے ایڈیشنل جج لاہور ہائی کورٹ تعینات کیا گیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی کی زیر صدارت ججزتقررکیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیا۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس میں ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئے 8 سیشن ججز کے ناموں پرغورکیا گیا،جن میں راجہ غضنفرعلی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویراحمد شیخ ، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبرگل خان کے نام شامل ہیں۔
عدالتی ذرائع کے مطابق راجہ غضنفر علی خان کو 14، عبیر گل خان کو 11 ووٹ ملے، تنویر احمد شیخ کو 10، طارق محمود باجوہ کو 12 ووٹ ملے۔
جوڈیشل کمیشن نے آئینی بنچ کے ممبران میں توسیع کر دی گئی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامرفاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس صلاح الدین پہنور، جسٹس شکیل احمد بھی آئینی بنچ میں نامزد ہوگئے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 10 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 10 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 10 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 10 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 11 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 10 گھنٹے قبل





