کراچی : صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نیب کو گرفتاری کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کے روز نیب دفتر اکیلا بغیر جلوس کے جاؤں گا، مجھے گرفتار کرنا ہے تو میں گرفتاری کے لیے تیارہوں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک بار پھر نیب کی پریس ریلیزآئی، میرے خلاف تحقیقات ہو رہی ہے میں تیار ہوں، حلیم عادل کیخلاف بات کرتاہوں توپوری نیب چل پڑتی ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ نیب نے اینٹی کرپشن سے کیس منگوالیا ہے ، مجھے31اےکےتحت دھمکیاں دی جارہی ہیں، پیرکی صبح نیب دفترجاؤں گا ضمانت نہیں کراؤں گا ۔ نیب نے اگرگرفتار کرنا ہے توکرلینا، مجھے90 دن یا6ماہ رکھنا ہے رکھیں میں خود پر الزامات کا جواب دوں گا۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ سب کومعلوم ہےملک میں گندم کابڑاسکینڈل ہوا، گندم پر پاکستانیوں کی جیبوں سے 100ارب روپے نکلے ہیں، حکومت نے شوگر کمیشن بنایا رپورٹ آئی پر کوئی کارروائی نہ ہوئی۔
جعلی اکاؤنٹس کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یونس میمن یایونس قدوائی کو آج تک نہیں دیکھا، نیب لوگوں کی ساکھ کومجروح کرتاہے، نیب کی وجہ سے لوگوں نے خودکشی کی، پیپلزپارٹی کسی کیخلاف انتقامی کارروائیاں نہیں کرتی۔
ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایم کیوایم کاطرزسیاست پہلےوالاہی ہے، ایم کیوایم وہی لسانیت کررہی ہے، کراچی میں ایم کیوایم والےبالکل فارغ ہوچکے ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 36 منٹ قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 7 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل






