خیبرپختونخوا حکومت کا وفاق سے افغان مذاکرات کے ٹی او آرز فوری منظور کرنے کا مطالبہ
وفاق ٹی او آرز کی منظوری میں مزید تاخیر سے گریز کرے تاکہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے مسئلے پر فوری اقدامات کر سکے، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کے لیے مجوزہ ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) جلد از جلد منظور کیے جائیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاق ٹی او آرز کی منظوری میں مزید تاخیر سے گریز کرے تاکہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے مسئلے پر فوری اقدامات کر سکے۔
بیرسٹر سیف کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر ایک وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا سدباب کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔
انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے مسئلے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جبکہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے بیرونی دوروں پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مریم نواز بھارت سے اسموگ ڈپلومیسی کر سکتی ہیں تو خیبر پختونخوا حکومت کو بھی دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر افغانستان سے بات چیت کا موقع ملنا چاہیے۔
بیرسٹر سیف نے خبردار کیا کہ وفاق کی اس دوہری پالیسی سے خیبر پختونخوا میں احساس محرومی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، جو کسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں۔ وفاقی حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago




