وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لیے مؤثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم
تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف مؤثر مہم چلانے کی ہدایت


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لیے مؤثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
مریم نوازکی زیر صدارت تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لیے مؤثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور ساتھ ہی تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف مؤثر مہم چلانے کی ہدایت بھی کی۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنےکا حکم دیتے ہوئے اشیائےخورد ونوش کی طلب و رسد کے امور کی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے کارروائی کی ہدایت کی۔
مزیدبرآں مریم نواز نے نرخ کے بارے میں ڈیلی جامع رپورٹ پیش کرنے اور اشیائے خورد و نوش کے نرخ او رمعیار کو ہر صورت یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پوری دنیا میں رمضان کے دوران اشیاء کے نرخ کم کیے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طورپر نرخ کم کرنے چاہئیں، سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخ پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیش بورڈ پر روزانہ بار بار اشیاء خورد ونوش کے نرخ خود چیک کررہی ہوں، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے، گراں فروشی کے خلاف مہم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 13 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 17 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 18 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 14 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 17 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 13 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago





