بلاوجہ تنقید کےبجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے، جنرل عاصم منیر


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ دہشت گردی کےپیچھےایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے، دہشتگردی کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں۔جب بھی ریاست دہشتگردوں پرہاتھ ڈالتی ہےتو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔
بہاولپور میں طلبہ سےبات چیت میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ہم میں سے ہرکسی نے اپنےحصے کی شمع جلانی ہے، بلاوجہ تنقید کےبجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔پاکستان اللہ کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے، ہمیں کبھی اپنےعقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔
جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی، یہ قوم بالخصوص نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تو کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اللہ کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے، پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے، ہمیں کبھی اپنےعقیدہ،اسلاف،معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع ،جلسے ،جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد
- 8 گھنٹے قبل

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ، گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس متحرک
- 7 گھنٹے قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت
- 2 گھنٹے قبل

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 67 شکایات کا جائزہ، 65 خارج، ایک مؤخر، ایک پر کارروائی کی منظوری
- 7 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر
- 2 گھنٹے قبل

حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی
- 3 گھنٹے قبل

چار روزہ جنگ میں عظیم فتح ملی، بھارت کبھی نہ سنبھل سکے گا: وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، وزرا کے ناموں کا اعلان جلد متوقع
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا جی ٹو جی معاہدہ طے پا گیا
- 6 گھنٹے قبل

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف
- 2 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

گل بہادر گروپ کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 60 سے 70 خارجی ہلاک ہوئے، عطاتارڑ
- 5 گھنٹے قبل