پرمٹ ہولڈر 20 رمضان کو مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھ سکیں گے


مکہ: مسجد الحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن 5 مارچ سے شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کے لیے قائم جنرل اتھارٹی نے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز بدھ 5 مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ’ مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند اس دن صبح گیارہ بجے سے اتھارٹی کے پورٹل پر اپنے کوائف رجسٹرکراسکتے ہیں،اعتکاف کے لیے مقررہ تعداد مکمل ہونے تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔
اتھارٹی، سرکاری پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ افراد کےلیے مقرر کردہ ضوابط اور شرائط کے مطابق اجازت نامے جاری کرے گی۔
پرمٹ ہولڈر 20 رمضان کو مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھ سکیں گے۔
خیال رہے حرمین شریفین میں معتکفین کےلیے دستیاب سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ ہر معتکف کو خصوصی کارڈ جاری کیا جاتا ہے جبکہ ایک مخصوص لاکر بھی انہیں فراہم کیا جاتا ہے جس میں وہ اپنی ضروری اشیا رکھ سکتے ہیں۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 21 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 21 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 16 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 15 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 18 گھنٹے قبل




