سعودی سینٹرل بینک نے ان ایپس کو غیر محفوظ اور ناقابل اعتماد قرار دیا ہے


سعودی سینٹرل بینک (SAMA) نے تمام مقامی بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسٹمرز کے ساتھ رابطے کے لیے واٹس ایپ اور دیگر انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشنز کا استعمال بند کر دیں۔
سینٹرل بینک نے ان ایپس کو غیر محفوظ اور ناقابل اعتماد قرار دیا ہے اور بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل اور محفوظ مواصلاتی ذرائع استعمال کریں۔
سعودی سینٹرل بینک نے تجویز دی ہے کہ بینک لائیو چیٹ، چیٹ بوٹ یا اپنی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن میں محفوظ انسٹنٹ میسجنگ سروسز فراہم کریں۔ اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہوگا کہ صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔
سعودی بینکوں کی میڈیا اینڈ اویئرنیس کمیٹی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ فراڈیے سوشل میڈیا پر جعلی خیراتی ادارے یا معروف شخصیات کے نام پر مالی امداد کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔
عرب نیشنل بینک کی فراڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ریما القحطانی نے واضح کیا کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ کسی قسم کی فیس یا رجسٹریشن چارجز وصول نہیں کرتا۔
سعودی بینکوں نے مشورہ دیا ہے کہ صارفین کسی بھی قسم کی ادائیگی SADAD سسٹم کے ذریعے کریں جو کہ تمام سعودی بینکوں میں دستیاب ہے اور مکمل طور پر محفوظ ہے۔ اگر کوئی فراڈ ہو جائے تو فوری طور پر متعلقہ بینک کو اطلاع دیں تاکہ ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔
یہ اقدامات مالیاتی فراڈ کے خلاف آگاہی مہم کا حصہ ہیں جو سعودی بینکوں کی جانب سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے چلائی جا رہی ہے تاکہ صارفین فراڈیوں کے جال میں پھنسنے سے بچ سکیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 11 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 7 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 7 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 9 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل





