Advertisement
پاکستان

ملک میں عید الفطرکب منائی جائے گی ؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بتا دیا

سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر تین بجکر 58 منٹ پر پیدا ہو گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 3 2025، 6:04 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں عید الفطرکب منائی جائے گی ؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بتا دیا

لاہور:ملک میں عید الفطرکب منائی جائے گی اس حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بتا دیا۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق کہ اس سال 29 روزوں کے بعد عیدالفطر پیر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق اتوار 30 مارچ کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں چاند کی رویت بہ آسانی ہو جائے گی تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔
سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر تین بجکر 58 منٹ پر پیدا ہو گا ، 29 رمضان المبارک 30 مارچ کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کیلیے 18 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ تمام علاقوں میں 26 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہو گی۔
دوسری جانب غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق کو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے ہے وہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوگا۔

Advertisement