نجی گیسٹ ہاؤس میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے نیب افسر کی موت پر اہم انکشافات سامنے آ گئے
وقاص احمد کے جسم پر کسی قسم کے زخموں کے نشانات موجود نہیں تھے، البتہ ان کے پاؤں پر سرنج کے نشان پائے گئے،پولیس


اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے نجی گیسٹ ہاؤس میں نیب کےگریڈ 19 کے افسر وقاص احمد کی پراسرار موت کے معاملے پرنئے اہم انکشافات سامنے آئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق وقاص احمد گزشتہ 10 روز سے ایک نجی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے۔ ذرائع کے مطابق، وہ متعدد بار گاڑی گیسٹ ہاؤس کے باہر ٹکرا چکے تھے اور ایک موقع پر موٹر سائیکل سوار کو بھی گاڑی سے ٹکر ماری تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وقاص احمد کی ڈیڈ باڈی 23 فروری کو تھانہ آبپارہ کی حدود میں واقع گیسٹ ہاؤس سے برآمد ہوئی تھی، جس کی اطلاع گیسٹ ہاؤس کے عملے نے دی۔ ان کی اہلیہ لاہور میں مقیم تھیں جنہیں موت کی خبر دی گئی۔
وقاص احمد کے جسم پر کسی قسم کے زخموں کے نشانات موجود نہیں تھے، البتہ ان کے پاؤں پر سرنج کے نشان پائے گئے۔ پولیس کے مطابق، کمرہ اندر سے لاک تھا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری جانب وقاص احمد کی تاحال پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے نہیں آسکی ہے، جبکہ ٹیسٹ سیمپل بھی لیب میں موجود ہیں، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ اور ٹیسٹ کے نتائج چند روز میں جاری کیے جائیں گے۔
پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے، اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید پیش رفت متوقع ہے۔

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 17 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 18 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 16 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 16 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 18 گھنٹے قبل