جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے مراد علی شاہ ایک ہفتے کے دورے پر امریکا روانہ ہوئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ امارات ایئرلائن کی پرواز EK-607 سے روانہ ہوئے ہیں ۔ وزیر اعلی سندھ امریکا کا ایک ہفتہ  کا دورہ کریں گے ۔ جہاں وزیراعلی سندھ کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا چند ہفتوں میں امریکہ کا دوسرا دورہ ہے

 صوبائی وزیر ڈاکٹرعذرا پیچوہو پہلے سے ہی امریکہ میں موجود ہیں ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی امریکا کا دورہ کررہے ہیں جو چند دن بعد وزیراعلی سندھ کو امریکا میں جوائن کرینگے۔

             

پاکستان

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کےلئے بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل کا اعزاز

ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کےلئے بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل  کا اعزاز

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل سے نواز دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نائب فرمانروا نے ایئر چیف مارشل کو بحرین میڈل فرسٹ کلاس کے اعزاز سے نوازا۔

ایئر چیف مارشل کو بحرین کی ساخر ایئربیس پر تمغے سے نوازا گیا۔ ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

تقریب میں بحرین کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ ایئر چیف مارشل نے میڈل عطا کرنے پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے بحرین انٹرنیشنل ایئرشو کے موقع پر امریکی ایئر فورس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈیرک فرانس کی ملاقات بھی ہوئی۔

ایئر چیف مارشل نے دونوں اسٹریٹجک پارٹنرز کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمانڈر سینٹرل کمانڈ نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیارے کی شرکت کی۔ بحرینی فرمانروا نے ایئر شو میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری  جواب طلب کر لیا

اگر بھارت پاکستان آنے کے لیے نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آ نے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری  جواب طلب کر لیا

عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے بارے زبانی آگاہ کیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اب عالمی کرکٹ کوسنل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو تحریری وجوہات بیان کرنے کا کہا ہے، پاکستان تحریری وجوہات ملنے پر ان کے حق میں ٹھوس شواہد مانگ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق انڈین بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق انڈین بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔

پاکستان نہ جانے کی وجوہات جائز نہ ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو آنے کا کہا جائے گا، بھارت نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو گا، آئی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور سپانسرشپ سے کمائی کرنی ہے، پاک بھارت میچز نہ ہونے سے انڈین بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب میں دھند اور سموگ کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر

مختلف ایئرپورٹس پر 11 پروازیں منسوخ جبکہ 53 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں دھند اور سموگ کے باعث فلائٹ آپریشن  شدید متاثر

پنجاب میں شدید دھند اور سموگ کے باعث مختلف ائیرپورٹس کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے جس کے باعث 11 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

پنجاب میں دھند سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جس کے باعث 11 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور 3 کو متبادل ائیرپورٹس پر اتارا گیا جب کہ 53 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔ 

کراچی سے فیصل آبادکی دو پروازیں، لاہور کوئٹہ کی دو پروازیں، جدہ سے لاہور کی پرواز، مسقط سے سیالکوٹ کی دو پروازیں اور اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں بھی مسنوخ کردی گئیں۔

دوحہ سے ملتان کی پرواز کو اسلام آباد اتارا گیا اور بعد ازاں موسم ٹھیک ہونے پر پرواز کو  واپس ملتان لایا گیا، جدہ سے لاہور کی پرواز کو بھی اسلام آباد اتار لیا گیا جب کہ دمام سے سیالکوٹ کی پرواز لاہور ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے کوالالمپور کی پرواز،لاہور سے بینکاک کی پرواز بھی آج صبح تک ٹیک آف نہ کرسکی جب کہ کراچی اسلام آباد کے مابین 7 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی لاہور کی 5 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر آمد و روانگی کی 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جب کہ لاہور سے دبئی اور ابوظبی کی 3 پروازوں کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll