جی این این سوشل

دنیا

فلپائن میں فوجی طیارہ گرکر تباہ

منیلا: مسلح افواج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فلپائن میں فوجی طیارہ گرکر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارے میں 92 لوگ سوار تھے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فلپائن میں فوجی طیارہ گرکر تباہ
فلپائن میں فوجی طیارہ گرکر تباہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  مسلح افواج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اب تک 15 افراد کو بچایا گیا ہے۔

جنرل سیرییلو سوبیجانا نے کہا ہے کہ  سی -130 کے جلتے ہوئے ملبے سے اب تک 15 افراد کو بچایا گیا ہے ،طیارے نے صوبہ سولو کے جولو جزیرے پر اترنے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا  ریسکیو کا کام جاری ہے  ، ہم دعا کر رہے ہیں کہ ہم مزید جانیں بچا سکیں۔

مزید پڑھیں  : طالبان کی کارروائیوں میں شدت مزید  13 اضلاع پر قبضہ کرلیا

فلپائن کےدفاعی وزیر نے  تصدیق کردی ہے۔ فوجی طیارےمیں  3 پائلٹ اور 5 کریو ممبران بھی سوار تھے۔طیارےکے کریش  کےوقت جہاز میں کل 92 افرا د سوار تھے۔

بہت سے مسافروں نے حال ہی میں بنیادی فوجی تربیت سے فارغ التحصیل ہوئے تھے اور انہیں مسلم اکثریتی خطے میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی مشترکہ ٹاسک فورس کے حصے کے طور پر جزیرے میں تعینات کیا گیا تھا۔

جنوبی فلپائن میں فوج کی بھاری موجودگی ہے جہاں اغوا برائے تاوان کے ابو ابو سیاف  گروپ سمیت  دیگردہشت گرد گروہ کام کرتے ہیں۔

پاکستان

آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس،علی ظفر نے بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا

نظر ثانی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن 2 کے تحت تشکیل نہیں دیا گیا، وکیل عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرٹیکل 63 اے نظر ثانی  کیس،علی ظفر نے بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل علی ظفر نے بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 (اے) نظر ثانی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن 2 کے تحت تشکیل نہیں دیا گیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے مطابق تین رکنی کمیٹی چیف جسٹس سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج اور چیف جسٹس پاکستان کے نامزد کردہ جج پر مشتمل ہو گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت بینچز کی تشکیل کے لیے تین آزاد ججز کو فیصلہ سازی کی ذمہ داری دی گئی، تین ججز کی اجتماعی دانش کے بعد ہی بینچ کی تشکیل اور مقدمات کی سماعت کی جا سکتی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ 23 ستمبر کو جسٹس منصور علی شاہ نے تین رکنی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی، جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی کے بعد چیف جسٹس اور ان کے نامزدکردہ جج نے نظرثانی درخواست مذکورہ بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 ججز کے فیصلے کو تین رکنی کمیٹی کا فیصلہ قرار نہیں دیا جا سکتا، یہ حقیقت ہے کہ کمیٹی اجلاس میں 3 ممبران کی بجائے 2 نے شرکت کی۔پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت نامکمل کمیٹی مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے اور بینچز تشکیل نہیں دے سکتی، 2جج موجودہ نظرثانی درخواست بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کے مجاز نہیں۔

درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا ہے کہ موجودہ بینچ نظرثانی درخواست کی سماعت کرنے کا اہل نہیں، 23 ستمبر کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے نامزد کردہ جج نے نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا، کمیٹی کے مذکورہ دونوں ممبران نے خود کو بھی اس بینچ میں شامل کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے اس لیے دونوں جج خود کو بینچ سے الگ کر لیں۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں پر تشکیل کردہ بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی تھی، جسٹس منیب کے پیش نہ ہونے پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 428روپے کی کمی سے 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050 روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 2653ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 بجکر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ رات 2 بجکر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا

2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا جبکہ سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب اور شمالی امریکہ ،پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹکا میں سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 43 منٹ پر ہوگا جبکہ سورج کو مکمل گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 51 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 بجکر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ رات 2 بجکر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll