اپوزیشن کی جانب سے کئی دنوں سے ان کے 2 بیٹوں کے امریکی شہریت کے حامل ہونے پر ان کی بطور نائب صدر تقرری کو غیر قانونی قرار دیا جا رہا تھا،ایرانی میڈیا


تہران:ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور جواد ظریف مستعفی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مختلف ذرائع سے ایران کے نائب صدر جواد ظریف کے مستعفی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی نائب صدر نے یہ استعفیٰ وزیرِ اقتصادی امور عبدالنا صر ہمتی سے پوچھ گچھ اور ان کی سبکدوشی کے بعد دیا ہے۔
ایرانی حزبِ اختلاف کی جانب سے کئی دنوں سے ان کے 2 بیٹوں کے امریکی شہریت کے حامل ہونے پر ان کی بطور نائب صدر تقرری کو غیر قانونی قرار دیا جا رہا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکامی اور کرنسی کی قدر گھٹنے پر ایرانی وزیر خزانہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ محمد جواد ظریف اس سے قبل حسن روحانی کی حکومت (2013 سے 2021) میں بطور وزیر خارجہ فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ ان مذاکرات کی اہم ترین شخصیات میں سے ہیں جن کے نتیجے 14 جولائی 2015 کو ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر دستخط ہوئے۔
جواد ظریف ایران کی جانب سے اس معاہدے کے منصوبہ ساز قرار دیے جاتے ہیں،سال 2024 میں ہونے والے آخری صدارتی انتخابات میں ظریف ، مسعود پزشکیان کے حمایتی رہے۔ انھوں نے موجودہ صدر کے لیے اصلاح پسندوں اور اعتدال پسندوں کی تائید حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 minutes ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- an hour ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 20 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago






