ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر لنک مشتہر کردیا گیا ہےجہاں بی ایس کے طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں


پنجاب کے طلبہ کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر لنک مشتہر کردیا گیا ہے، جہاں بی ایس کے طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اسکیم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ اسکیم کے لیے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبہ اپلائی کر سکیں گے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کو جنریشن 13 کے جدید ترین کور i7 لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ آن لائن درخواست کے لیے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا ہے جو کہ تمام معلومات کے ساتھ پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ طلبہ https://cmlaptophed.punjab.gov.pk/ پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ بی ایس طلبہ کے لیے 65 فیصد اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کے لیے 80 فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کا پورٹل اوپن ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں ہی 34 ہزار سے زائد طلبہ رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل





