پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں،امریکی صدر


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ”امریکہ واپس آگیا ہے“ اور ان کی قیادت میں ملک ناقابلِ تسخیر ہو چکا ہے۔ صدر ٹرمپ نے پاکستانی حکومت سے بھی اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف ہیں۔
انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں، افغاستان میں دہشت گردی کا بڑا ذمہ دار پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کو امریکا لایا جارہا ہے تاکہ وہ امریکا میں قانون کا سامنا کرے، گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے صدارتی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی اور امریکا کا سنہری دور واپس آ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں امریکی روح، فخر اور اعتماد واپس لوٹ آیا ہے، اور انہوں نے اپنے پہلے ڈیڑھ ماہ میں دوسروں کے چار سال جتنا کام کیا ہے۔
ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے حوالے سے کہا کہ وہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔
صدر ٹرمپ کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابا کیا جس کے بعد اسپیکر نے احتجاج کرنے والوں کو نکالنے کے لیے سارجنٹ ایٹ آرمز کو بلا لیا، اور ایک اپوزیشن رکن کو باہر نکال دیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت نے صرف 43 دن میں وہ کامیابیاں حاصل کی ہیں جو پچھلی حکومتیں چار یا آٹھ سال میں بھی حاصل نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیوں کا آغاز ہے اور امریکی ترقی کی رفتار بحال ہو چکی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے خطاب میں سابق صدر جو بائیڈن کو ”ناکام ترین صدر“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں مہنگائی بے قابو ہو گئی تھی، حتیٰ کہ عوام کے لیے انڈے خریدنا بھی مشکل ہو گیا تھا، لیکن ان کی حکومت افراطِ زر کو کم کرے گی اور معیشت کی بحالی کو اولین ترجیح دے گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں مقیم غیر قانونی افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے اور انہیں ان کے ممالک واپس بھیجا جائے گا۔ انہوں نے غیر ملکیوں کے لیے 50 لاکھ ڈالر کے گولڈ کارڈ کا اعلان کیا، جو گرین کارڈ سے بہتر ہوگا۔
ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے کچھ نہیں کر سکتے، لیکن ان کا مینڈیٹ امریکا کو دوبارہ عظیم بنانا ہے اور وہ اس مشن کو جاری رکھیں گے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کی تاریخ بھی بتائی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کا کہنا ہے کہ امریکہ کے زیادہ تر تجارتی شراکت داروں پر دو اپریل سے جوابی ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک دہائیوں سے ہمارے خلاف ٹیرف لگا رہے ہیں اور اب ہماری باری ہے کہ ہم ان ممالک کے خلاف ان ٹیرفس کا استعمال شروع کریں۔
صدر ٹرمپ کے بقول یہ جوابی اقدام ہے۔ وہ جو بھی ٹیکس ہم پر لگائیں گے ہم بھی وہی ٹیکس لگائیں گے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل





