بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو 14 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹس کے ناک آؤٹ مقابلے میں شکست دے دی


بھارتی کرکٹ ٹیم نے بالآخر آسٹریلیا کو 14 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹس کے ناک آؤٹ مقابلے میں شکست دے دی تو دوسری جانب بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے سابق بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا۔
آسٹریلیا کے خلاف 98 گیندوں پر مشتمل 84 رنز کی اننگز کے دوران کوہلی نے ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ ویرات کوہلی نے آئی سی سی کے ون ڈے ٹورنامنٹس ( ورلڈ کپ ، چیمپئنز ٹرافی) میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور کا اعزاز حاصل کر لیا۔
کوہلی نے آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹس کی 53 اننگز میں 24 بار ففٹی پلس اسکور کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے 58 اننگز میں 23 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔
واضح رہے کہ منگل کو دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ بھارت نے آسٹریلیا کا 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
اس فتح کے ساتھ آئی سی سی ناک آؤٹ میچز میں آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف 14 سال کی اجارہ داری ختم ہوگئی۔ اس سے قبل، آئی سی سی ناک آؤٹ مقابلوں میں بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف آخری کامیابی 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں حاصل ہوئی تھی۔
اس کے بعد آسٹریلیا نے 3 اہم ناک آؤٹ میچوں میں بھارت کو شکست دی تھی جن میں 2015 ون ڈے ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، 2023 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اور پھر 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل شامل ہے۔
لیکن چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں بھارت کی جیت نے آخرکار آسٹریلیا کے خلاف ناک آؤٹ میچز میں اس شکستوں کے سلسلے کو توڑ دیا۔
اگر مجموعی طور پر آئی سی سی ٹورنامنٹس کے ناک آؤٹ میچز کی بات کریں تو بھارت اور آسٹریلیا 8 بار مدمقابل آئے جس میں دونوں ٹیموں نے 4، 4 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago






