ہمارے ٹیرف اس وقت تک رہیں گے جب تک امریکا ٹیرف ختم نہیں کرتا، جسٹن ٹروڈو


مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین درآمدات پر اضافی ٹیرف لگانے کے اعلان کے بعد اب کینیڈا نے بھی جوابی طور پر امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ 155 ارب ڈالر کی امریکی اشیاء پر 25 فیصد تجارتی ٹیرف لگائیں گے، ہمارے ٹیرف اس وقت تک رہیں گے جب تک امریکا ٹیرف ختم نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ اور روس کے ساتھ مثبت تعلقات کی بات کررہا ہے، کینیڈا یہ کیس عالمی تجارتی تنظیم میں دائر کرے گا۔
جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر کو پیغام میں کہاکہ ہمیں مل کر شمالی امریکا میں خوشحالی کیلئے کام کرنا چاہیے، ہم دوستوں کی لڑائی ہمارے دشمن دیکھنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی اور کینیڈین حکام کے درمیان صدر ٹرمپ کے نافذ کردہ ٹیرف میں کمی یا خاتمے پر بات چیت جاری ہے اور اس حوالے سے امریکی اخبار کابتانا ہے کہ امریکا اور کینیڈاکے درمیان معاہدہ ہو سکتا ہے ۔
سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے سے روک دیا
- 8 گھنٹے قبل

پاورڈ سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ 21 کے 36 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی
- 8 گھنٹے قبل

رانا ثناء اللہ کو پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں بری
- 8 گھنٹے قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4800 روپے کا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

بلوچستان کے علاقے خضدار میں دھماکہ ، 3افراد جاں بحق ، 7 زخمی
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب بھر میں غیر محفوظ 8 ادویات کے استعمال پر پابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل

شگفتہ اعجاز کا ماڈل عریشہ خان کے ماں بننے پر مبار کبا د دیتے ہوئے دلچسپ تبصرہ
- 2 گھنٹے قبل

مریم نواز کی ہاؤسنگ اسکیموں کی بحالی کے لئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 8 گھنٹے قبل
پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر پنجاب پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی سربراہ تعینات
- 11 گھنٹے قبل

اسٹاک مارکیٹ : 100 انڈیکس میں 490 پوائنٹس کا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف کا گردشی قرضے پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل