جنوبی کوریا کی فضائیہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے


سیول: جنوبی کوریا کے جنگی طیارے نےایک فوجی مشق کے دوران غلطی سے شہری آبادی پر بم گرا دیے، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی کوریا کہ علاقے پوسچون میں مقامی وقت کے تقریبا دس بجے پیش آیا، جو شمالی کوریا کی سرحد کے قریب واقع ہے اور فوجی مشقوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
دوران مشق جنوبی کوریا کہ جنگی طیارے کے ایف 16 نے MK-82 نامی 500 پاؤنڈ وزنی بم ایک مشترکہ لائیو فائر ڈرل کے دوران گرائے گئے لیکن مقررہ فائرنگ رینج سے باہر گر کر رہائشی عمارتوں اور ایک چرچ کو شدید نقصان پہنچا۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کی فضائیہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
حکام کے مطابق، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔
اس واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، جو پہلے ہی سرحدی علاقوں میں فوجی مشقوں کے خطرات کے خلاف احتجاج کرتے رہے ہیں۔
مقامی حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی مشقوں کے طریقہ کار کا از سر نو جائزہ لیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات نہ ہوں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ سالانہ فوجی مشقیں اگلے ہفتے شروع ہونے جا رہی ہیں، جنہیں شمالی کوریا کے خلاف دفاعی تیاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 14 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 14 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 23 منٹ قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 3 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- ایک گھنٹہ قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- ایک گھنٹہ قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل