وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے اداکار تھے جنہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا


لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار قوی خان کو اپنے مداحوں سے بچھڑے دو سال بیت گئے، ان کی دوسری برسی کل 5 مارچ کو منائی گئی۔
معروف اداکار محمد قوی خان 15 نومبر 1942 کو پشاور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ریڈیو پاکستان سے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کا آغاز کیا۔
قوی خان نے 1964 میں پی ٹی وی سے باقاعدہ اداکاری شروع کی اور بیشتر ڈراموں میں منفرد ور لازوال کردار ادا کئے،مگر ’اندھیرا اجالا‘ ڈرامے میں پولیس افسر کے کردار نے ان کی شہرت کو چار چاند لگادیئے۔
اداکار قوی خان نے اپنے فلمی سفر کا آغاز1965میں شروع کیا، اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے’ محبت زندگی ہے‘، سوسائٹی گرل، چن سورج، سرفروش، کالے چور، زمین آسمان سمیت دو سو سے زائد فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔
سینئر اداکار قوی خان کا شمار پی ٹی وی کے چند اولین فنکاروں میں ہوتا ہے، قوی خان کو فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، ستارہ امتاز، نشان امتیاز سمیت متعدد ایوارڈز بھی دیئے گئے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری میں منفرد مقام رکھنے والے قوی خان 5 مارچ 2023 کو فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 6 گھنٹے قبل

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 7 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 10 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 4 گھنٹے قبل

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 6 گھنٹے قبل

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 7 گھنٹے قبل

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 7 گھنٹے قبل

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 8 گھنٹے قبل

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 9 گھنٹے قبل